ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار ضلع اسپتال میں چرائے جارہے ہیں مریضوں کے کپڑے !

کاروار ضلع اسپتال میں چرائے جارہے ہیں مریضوں کے کپڑے !

Mon, 08 Oct 2018 18:35:10    S.O. News Service

کاروار8؍اکتوبر (ایس او نیوز)ضلع اسپتال کے بعض وارڈس سے مریضوں کے کپڑے چوری کیے جانے کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ غریب مریضوں کو جو کپڑے بطور عطیہ فراہم کیے جاتے ہیں، وہ چند لمحوں میں ہی وارڈ سے غائب ہوجاتے ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ اکثر ایسے مریضوں کے کپڑے اور ضروری چیزیں چرانے کے واقعات پیش آرہے ہیں جو زیادہ ضعیف العمر ہیں یا پھر جن کی خبر لینے والا کوئی نہیں ہوتا۔اپنے علاج کے لئے اسپتال میں داخل ہونے والے ایسے بزرگ مریض یہاں پر چوروں کی کارستانیوں سے تنگ آگئے ہیں۔چوری کے یہ واقعات اس وقت روشنی میں آئے جب جن شکتی ویدیکے کے صدر مادھو نائک نے گاندھی جینتی کے موقع پر ضلع اسپتال پہنچ کر غریب مریضوں میں نئے کپڑے تقسیم کروائے تھے۔ لیکن بعد میں کچھ مریضوں نے ان سے شکایت کی کہ وہ کپڑے کچھ لفنگوں نے چوری کرلیے ہیں اور یہاں ایسے معاملات اکثر ہورہے ہیں۔ مادھو نائک نے مریضوں کا احوال سننے کے بعد اسپتال کے ذمہ داران سے مطالبہ کیاہے کہ مریضوں کے علاج کے ساتھ ان کے سازوسامان کی حفاظت کی تدابیر کی جائیں۔
 


Share: